عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سے کیخلاف 462ارب روپے کرپشن ریفرنس کی مزید کارروائی 6مئی تک ملتوی کردی

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:58

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سے کیخلاف 462ارب روپے کرپشن ریفرنس کی مزید کارروائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین سے کیخلاف 462ارب روپے کرپشن ریفرنس کی مزید کارروائی 6مئی تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکلا کا کہنا تھا کہ نیب نے کبھی وہ گواہ پیش نہیں کیے، جو میرے موکل کے حق میں ہو، ڈاکٹر عاصم بے قصور ہیں، انہیں نیب کی جانب سے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر عاصم کیخلاف پراپرٹی کو حوالے سے جو الزام عائد کیے گئے ہے وہ بے بنیادہیں۔ دوسری جانب عدالت میںنیب کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم نے کرپشن کی ہے، ہم نے تمام گواہوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہچایا۔

(جاری ہے)

بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ریفرنس کی مزید سماعت 6مئی تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ شہر سے کوئلہ کی ترسیل کے حوالے سے انٹر نیشنل طریقہ کار پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہم شہر کو موئن جو دڑو بننے نہیں دینگے۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ شہر کی صورتحال پر میئر کراچی کو ساتھ رکھوںگا اور شہر میں مسائل کے حل کے لئے بھی کوشیش کرونگا۔۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے بڑی زیادتی ہورہی ہے،پورے شہر میں کوئلہ گراتے ہوئے ترسیل کی جاتی ہے،کوئلے کی ترسیل بند کنٹینر میں ہونی چاہیے میں اس معاملے پرڈائریکٹرانوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی سے رجوع کرچکاہوں۔کوئلے کی ترسیل سے متعلق عالمی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا جارہا ۔کوئلہ کی ترسیل کے حوالے سے ہرجانے دعوی دائر کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :