پہلی سہ ماہی کے دوران سپین میں بی روزگار افراد کی شرح 18.7 فیصد رہی

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:38

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) جنوری سے مارچ کے دوران سپین میں بے روزگار افراد کی شرح بڑھ کر 18.7 فیصد رہی جس کی وجہ سیاحت کے شعبے کی شرح نمو میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 4.25 ملین رہی جس کی وجہ خدمات اور صنعتی شعبوں میں روزگار کے مواقع کم ہونا ہے۔سب سے زیادہ کمی خدمات (ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ ) کے شعبے میں ہوئی جہاں سہ ماہی کے دوران 1,05,000 افراد روزگار سے محروم ہوگئے۔سب سے زیادہ بیروزگاری 19-25 سال کے افراد کے درمیان دیکھنے میں آئی جس کی شرح 38.3 فیصد رہی۔