پہلی سہ ماہی کے دوران جنرل موٹرزکے خالص منافع میں 33.5 فیصد اضافہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:38

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) امریکی موٹر ساز کمپنی ’’جنرل موٹرز‘‘ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 33.5 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ شمالی امریکا میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران اس کی کل آمدنی 41.2 ارب ڈالر رہی جو 2016 ء کی پہلی سہ ماہی کی نسبت 10.6 فیصد زیادہ ہے۔

سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 2.6 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 33.5 فیصد زیادہ ہے۔جنوری سے مارچ کے دوران چین میں جی ایم کاروں کی فروخت 913442 رہی جو گزشتہ سال کی سہ ماہی سے 5.2 فیصد کم ہے۔کمپنی کی فی شیئر آمدنی 1.70 ڈالر رہی جبکہ 2016 ء کے پہلے تین ماہ میں فی حصص آمدنی 1.46 ڈالر رہی تھی۔