آئی ایس پی آر کا موقف بالکل درست ہے ۔ نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 15:20

آئی ایس پی آر کا موقف بالکل درست ہے ۔ نعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء) : پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹس پر آئی ایس پی آر کا موقف بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک مرتبہ پھر سچ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف متنازع وزیر اعظم اور سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے آج ڈان لیکس انکوائری رپورٹ میں کی گئی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے قلمدان واپس لے لیا تھا لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے حکومتی سفارشات کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :