ڈان لیکس کی ذمہ داری چھوٹوں پر ڈال کر قربانی کا بکرا بنایا گیا ‘ اعلیٰ ادارے کیخلاف خبر چھوٹا افسر نہیں دے سکتا ‘ ڈان لیکس مسلح افواج اور ملک کیخلاف سازش ہے ‘ خبر خاص پلان کے تحت لیک کی گئی‘رائو تحسین عدالت چلا گیا تو وہاں سے بحال ہو جائیگا

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی نجی ٹی وی سے بات چیت

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:34

ڈان لیکس کی ذمہ داری چھوٹوں پر ڈال کر قربانی کا بکرا بنایا گیا ‘ اعلیٰ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی ذمہ داری چھوٹوں پر ڈال کر قربانی کا بکرا بنایا گیا ‘ اعلیٰ ادارے کے خلاف خبر ایک چھوٹا افسر نہیں دے سکتا ‘ ڈان لیکس مسلح افواج اور ملک کیخلاف سازش ہے ‘ خبر خاص پلان کے تحت لیک کی گئی‘رائو تحسین عدالت چلا گیا تو وہاں سے بحال ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ رپورٹ ایسی ہی آئے گی۔ ممکن نہیں ہے کہ یہ طارق فاطمی کے لیول پر ایسا ہو۔ خبر خاص پلان کے تحت لیک کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میمو گیٹ اور ڈان اسکینڈل میں ایک جیسے الزامات لگائے گئے۔ ڈان لیکس پر مرضی کا کمیشن بنایا گیا۔ اعلیٰ ادسارے کے خلاف خبر ایک چھوٹا افسر نہیں کر سکتا۔ ڈان لیکس کی ذمہ داری چھوٹوں پر ڈال کر قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ رائو تحسین عدالت چلا گیا تو وہاں سے بحال ہو جائے گا۔ ڈان لیکس مسلح افواج اور ملک کیخلاف سازش ہے۔