اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان کا مردم شماری کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:34

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) اسسٹنٹ کمشنررحیم یار خان ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی نے ضلع میں جاری مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلہ میں مردم شماری کا فارم درج کر کے آغاز کر دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)محمد حنیف ، اسسٹنٹ کمشنر زہرا دستگیر سمیت دیگر موجو دتھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی نے کہا کہ مردم و خانہ شماری کے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے تمام حکومتی ادارے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں، مردم شماری قومی فریضہ ہے کامیاب مردم و خانہ شماری سے ملکی مسائل کے حل کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جا سکے گی لہٰذا عوام مردم شماری کے لئے آنے والے عملہ سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے حقائق پر مبنی کوائف کا اندراج یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :