صوبائی سیکرٹری خوراک اور ڈی سی کاضلع کے مختلف گندم خریداری مراکز کا دورہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:34

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء)صوبائی سیکرٹری خوراک شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کے ہمراہ مختلف گندم خریداری مراکز کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں سے گندم ترجیحی بنیادوں پر خریدی جائے اور خریداری مراکز پر آنے والے کاشتکاروں کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے۔

انہوںنے گندم خریداری مراکز کاریکارڈ چیک کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے صوبائی سیکرٹری خوراک شوکت علی کو ضلع میں گندم خریداری کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)جمیل احمد جمیل، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ چوہدری محمد اجمل سمیت دیگر موجو دتھے۔