پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:33

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء)آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمیدنے سرگودھا ریجن کے متعدد پولیس افسران و ملازمین کے انتظامی بنیادوں پر تبادلے کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر طارق عرفان کو پنجاب ہائی وے پٹرول سے ضلع بھکر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد توقیر کو ضلع سرگودھا سے ضلع خوشاب، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اللہ بخش کو ضلع خوشاب سے ضلع سرگودھا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر خرم شہزاد کو ضلع سرگودھا سے ضلع خوشاب، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رحمت اللہ خان کو ضلع سرگودھا سے ضلع میانوالی تبدیل کر دیا گیا۔

بعد ازاں ڈی پی او سہیل چودھری نے تھانہ ساہیوال کے دو تھانیداروں کے تبادلے کر دیئے،ریاض راجڑ کو تھانہ کینٹ اورنواز نسو آنہ کو ساہیوال سے اربن ایریا تھانہ میں تعینات کردیا گیا۔