سرگودھا اور گردونواح کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:33

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء)سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع بھر کے تمام اہم گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ اجتماعات میں شرکت کیلئے (آج) اتوارکو آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔