ہفتہ کو سرگودھا میں چھائے بادلوں کی وجہ موسم خوشگوار رہا

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:33

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) ہفتہ کو سرگودھا میں چھائے بادلوں نے جہاں موسم کو انتہائی خوشگوار بنادیا وہاں پر دن بھر چلنے والی ٹھنڈی ہوا کیساتھ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

خوشگوار موسم اور ٹھنڈی ہوا نے گرمی کا زور توڑا تو لوگوں نے بھی موسم کا لطف اٹھایا اور گھروں میں چٹ پٹے کھانے تیار کروائے۔اسی طرح ناشتہ فروخت کرنیوالوں کی دکانوں پر بھی لوگوں کا رش معمول سے زیادہ دیکھنے میں آیا۔ لوگوں نے اس خوشگوار موسم پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور دعا کی کہ آئندہ بھی اللہ تعالیٰ ہماری خطائوں کو معاف کرتے ہوئے گرمی کی شدت رمضان شریف میں بھی کم کرے۔

متعلقہ عنوان :