پی ایچ ایم اے نے ہومیو ڈاکٹرز کے حقوق کا ہر فورم پر تحفظ کیا ہے

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:33

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) فارابی ہومیوپیتھک کالج کی طرف سے پی ایچ ایم اے کے ممبران کے اعزاز میںمقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا گیا جس میں شہر بھر کے نامورڈاکٹروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پی ایچ ایم اے کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر رائو غلام مرتضی ، ڈاکٹر فیصل نعیم اور ڈاکٹر خالد مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودہا میں پی ایچ ایم اے کو واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب کرانے کیلئے تمام توانائیاں صرف کر دیں گے ۔

انہوں نے ہو میو پیتھی کے شعبہ میں پی ایچ ایم اے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایم اے نے ہومیو ڈاکٹرز کے حقوق کا ہر فورم پر تحفظ کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ تقریب میں شرکت کرنے پر ڈاکٹر محمد وقاص نے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ ایم اے کے چیئر مین ڈاکٹر عرفان ربانی نے اپنے ساتھیوں کی طرف سے پی ایچ ایم اے کا الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔