سجن جندال کے ساتھ مشکوک شخص بھی پاکستان آیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 15:08

سجن جندال کے ساتھ مشکوک شخص بھی پاکستان آیا۔ ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء) : بھارتی اسٹیل آئیکون سجن جندال کی پاکستان آمد خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے لیکن بھارتی تاجر کی سامنے آنے والی سفری دستاویزات نے معاملے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویزا انفارمیشن فارم کا سب سے اہم کالم purpose of visitبالکل خالی ہے۔

(جاری ہے)

جس کا مطلب ہے کہ سجن جندال کے پاکستان آنے کا مقصد ہی معلوم نہیں تھا۔ جندال کے ساتھ پاکستان آنے والے دوسرے بھارتی شہری کا ویزا فارم بھی ابہام پر مبنی ہے۔ دوسرے شخص کا نام ویزا فارم میں ساکت لکھا گیا ہے۔جبکہ ویزا فارم پر پورا نام قابل قبول ہوتا ہے۔پاکستان آمد پر جندال اور اس کے ساتھ آئے ساتھی کو سکیورٹی تصدیق سے بھی مستثنٰی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :