حکومت زراعت بالخصوص لائیوسٹاک سیکٹر کے لیے فائدہ مند پالیسیاں تشکیل دے ‘ لاہور چیمبر
پاکستان چالیس ارب لیٹر سالانہ سے زائد پیداوار کیساتھ دنیا میں دودھ پیدا کرنیوالا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن اس سے معیشت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا ‘ عبدالباسط کا کسان ونگ کی جانب سے منعقدہ قائدملت لیاقت علی خان ایوارڈ/گولڈمیڈل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 29 اپریل 2017 15:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک سیکٹر کی جانب تھوڑی سی توجہ دیکر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور ایکسپورٹ مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی بہت زیادہ مانگ ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات اٹھانا ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ زندہ جانوروں کی برآمد کے بجائے صرف گوشت کی برآمد پر توجہ دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کی پیداوار کا پندرہ فیصد حصہ ٹرانسپورٹیشن کے دوران ضائع ہوجاتا ہے ، فارم ہائوسز پر نفع و نقصان کے بغیر چلرز قائم کرکے اس ضیاع کو روکا جاسکتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ ان چلرز کے قیام کے لیے پانچ سال کے لیے آسان شرائط پر قرضے دے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ خوراک کی مقامی ضروریات کا پچیس فیصد حصہ پولٹری میٹ سے پورا ہوتا ہے، اس صنعت کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لیے ضروری ہے کہ پولٹری انڈسٹری میں استعمال ہونے والی درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی کم سے کم کی جائے۔ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی میں لائیوسٹاک سیکٹر بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے لہذا حکومت ان کے لیے خصوصی پالیسیاں تشکیل دے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.