ساہیوال ،تین نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:06

ساہیوال ،تین نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) ساہیوال کے نواح سے پولیس نے تین لاشیں برآمد کر لیں ، تینو ں کو تشدد کر کے قتل کیا گیا۔۔ پولیس فتح شیر نے چک 6-82آر میں مکئی کے کھیت سے ایک 20سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد کر لی جسے نامعلوم ملزموں نے قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس یوسف والا نے چک 5-53ایل کے قریب نہر لوئر باری دوآب سے ایک 25سالہ نوجوان کی لاش برآمد کر لی جس کے ہاتھ اور پائوں رسیوں سے جکڑے ہوئے تھے اور قتل کرکے ملزموں نے لاش نہر میں بہا دی ۔

پولیس نے چک 9-115ایل مکئی کے کھیت سے ایک 24سالہ نوجوان کی لاش برآمد کر لی جسے نامعلوم ملزموں نے قتل کرکے کھیت میں پھینک دیا تھا ۔تینوں قتل ہونے والے نوجوانوں کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی مقتولین کے ورثاء کا سراغ چل سکا ہے ۔پولیس تھانہ فتح شیر ، پولیس یوسف والا اور پولیس کمیر نے تین مقدمات قتل کے درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے اور نہ ہی ابھی تک ملزموں کا سراغ چل سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :