ھنگو ، محکمہ تعلیم زنانہ نے این ٹی ایس پاس امیدواروں کی عارضی میرٹ لسٹیں آویزاں کر دیں

شکایات اور اعتراضات جمع کرانے کیلئے 3 مئی 2017 کی حتمی تاریخ مقرر ،اعلامیہ جاری

ہفتہ 29 اپریل 2017 15:06

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) محکمہ تعلیم زنانہ نے این ٹی ایس پاس امیدواروں کی عارضی میرٹ لسٹیں آویزاں کر دیں۔شکایات اور اعتراضات جمع کرانے کیلئے 3 مئی 2017 کی حتمی تاریخ مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری۔بھرتیوں شفاف انداز میں خالصتا میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائیگا۔تمام تر فیصلے ایجوکیشن پالیسی اور قوانین کے دائر کار کے اندر رہتے ہوئے کئے جارہے ہیں۔

ڈی سی او فی میل شبنم شرین کی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل ہنگو شرین کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیہ میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والی تمام خواتین امیدواروں کیلئے کسی بھی شکایت یا اعتراضات جمع کرانے کیلئے 3 مئی 2017 کی حتمی تاریخ متعین کردی گئی ہے۔جبکہ محکمہ تعلیم زنانہ آفس ہنگو میں این ٹی ایس ٹیسٹ میں کامیاب ڈسٹرکٹ کیڈر کے خواتین امیدواروں کی عارضی فہرستیں آویزاں کردی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اور مقررہ تاریخ کے بعد کوئی بھی عذر یا اپیل زیر غور نہ لانے کی بھی تنبہہ دی گئی ہے۔اس حوالے میں میڈیا سے بات چیت میں ڈی ای او فیمل ہنگو شبنم شرین نے کہا کہ این ٹی ایس بھرتیوں کا عمل مرحلہ وار شفاف انداز میں جاری ہے۔اور محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو میں ایجوکیشن پالیسی کے تحت قوانین کی پاسداری کو یقینی بناکر تمام تر فیصلے خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کرانے کو مقدم رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقررہ تاریخ کو امیدواروں کوائف اور دستاویزی ثبوت کیساتھ حاضری یقینی بنائیں۔اور جائز قانونی شکایات کا بھر پور ازالہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :