پاکستان چین اورامریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے،اعزازچوہدری

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:54

پاکستان چین اورامریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے،اعزازچوہدری
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے واضح کیا ہے کہ جہاں پاکستان کے چین کے ساتھ قریبی اور قابل اعتماد تعلقات ہیں وہیں پاکستان امریکا کے ساتھ بھی مضبوط مفادات پر مبنی روابط کا خواہاں ہے، پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پٴْل کا کردار ادا کرچکا ہے اور وسیع تر مفاد میں ایسا جاری رکھے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی انگریزی اخبار کو دیئے گئے ۔ایک انٹرویومیں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ اعلیٰ سطح کا رابطہ دونوں جانب سے خوشگوار رہا اور دونوں ممالک وسیع اور بہتر تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں استحکام، داعش کی موجودگی کا خاتمہ اور تعلیم سے لے کر صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد رہا ہے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین اور امریکا دونوں ممالک سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 70 کی دہائی میں دونوں ممالک کے درمیان پٴْل کا کردار ادا کیا اور ہمارا ماننا ہے کہ ہم اب بھی ایک پٴْل ہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :