وزیر اعظم نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی ،ْ طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
پی آئی او رائو تحسین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی ،ْ متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے خلاف بھی ضروری کارروائی ہوگی روزنامہ ڈان ،ْ ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹر کے کر دار ان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے معاملہ اے پی این ایس کو بھجوادیا گیا اے پی این ایس پرنٹ میڈیا کیلئے بالخصوص قومی اہمیت اور سلامتی سے متعلق خبروں کی اشاعت میں بنیادی صحافتی اورادارتی اقدار پر عملدر آمد یقینی بنائے ،ْ ضابطہ اخلاق تشکیل دے ،ْ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان
ہفتہ 29 اپریل 2017 14:54
(جاری ہے)
وزیراعظم نے روز نامہ ڈان ،ْ ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹر سرل المائڈا کے اس معاملے میں کر داراوران کے خلاف انضباطی کارروائی کا معاملہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔
اے پی این ایس سے پرنٹ میڈیا کیلئے خاص طورپر پاکستان کی سکیورٹی سے متعلق معاملات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تشکیل دینے اورقومی اہمیت اور سلامتی سے متعلق خبروں کی اشاعت میں بنیادی صحافتی اور ادارتی اقدار پر عملدر آمد یقینی بنا نے کیلئے بھی کہاگیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز 1973ء کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹایا جارہاہے اس حوالے سے الگ نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا جبکہ متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے خلاف بھی ضروری کارروائی کی جائیگی ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.