کراچی آپریشن میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردار ادا کیا ، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ،یہاںامن ہو گا تو پورے ملک میں امن ہو گا، چوہدری نثار

ہر تین ماہ بعد رینجرز اختیارات کو متنازع بناکر رکاوٹیں کھڑی کردی جاتی ہیں، سلسلہ بند ہونا چاہئے، رینجرز سیاسی بنیادوں پر کارروائی نہیں کرتی،ادارے نے ذمہ داریوں سے بڑھ کر کراچی میں امن کیلئے کردار ادا کیا، وفاقی وزیرداخلہ چند سال پہلے تک شہر کراچی ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال بناہوا تھا، وہ کہتا تھا آگ لگادو تو لگ جاتی تھی، وہ کہتا تھا شہر بند کردو شہر بند ہوجاتا تھا، لیکن آج ایسا نہیں ہے، رینجرزکی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:50

کراچی آپریشن میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردار ادا کیا ، کراچی ..
!کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ کراچی آپریشن میں انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردار ادا کیا ہے، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس شہر میں امن ہو گا تو پورے ملک میں امن ہو گا اور دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے ، کھلے دشمنوں کے علاوہ ہمیں چند دوست نما دشمنوں کا بھی سامنا ہے۔

ہر تین ماہ بعد رینجرز اختیارات کو متنازع بناکر رکاوٹیں کھڑی کردی جاتی ہیں، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے، رینجرز سیاسی بنیادوں پر کارروائی نہیں کرتی۔رینجرز نے ذمہ داریوں سے بڑھ کر کراچی میں امن کے لیے کردار ادا کیاہے۔چند سال پہلے تک شہر کراچی ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال بناہوا تھا، وہ کہتا تھا آگ لگادو تو آگ لگ جاتی تھی، وہ کہتا تھا شہر بند کردو شہر بند ہوجاتا تھا، لیکن آج ایسا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آج رینجرز، پولیس، اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے ان چوروں اور بھتہ خوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا ہے، یہ بہت بڑی تبدیلی ہے تاہم اسے منطقی انجام تک پہنچایا جانا ضروری ہے۔رینجرز کی کارکردگی صرف سندھ تک محدود نہیںہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سپرہائی وے پر واقع رینجرز ٹریننگ سینٹر میں پاکستان رینجرزسندھ کی 24ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمدسعید بھی موجود تھے۔پاسنگ آئوٹ پریڈ میں رینجرز افسران اورپاس آئوٹ ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ نے شریک ہوئے۔پریڈمیں رینجرزاہلکاروں نے عملی تربیت کامظاہرہ بھی کیا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رینجرز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف رینجرز نے ایک نئی تاریخ رقم کی، رینجرز نے ہر مقام پر اپنی ذمہ داری بہادری سے ادا کی، ساڑھے تین سال پہلے رینجرز سندھ کو انتہائی مشکل کام دیا گیا۔

رینجرز نے اپنی بہادری سے نئی تاریخ رقم کی ہے ہمیں رینجرزکے شہیدوں اورزخمیوں کونہیں بھولناچاہیے۔ کراچی آپریشن میں ہماری تمام انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردار ادا کیا جب کہ شہر کو دہشت گردی اور جرائم سے بچانے کے لئے جو انٹیلی جنس شیئرنگ کی ہے وہ بھی تاریخی ہے۔ساڑھی3سال میں رینجرزنے ساڑھی9ہزارآپریشن کیے اور ساڑھی7ہزارجرائم پیشہ افرادپولیس کے حوالے کئے گئے جبکہ منوں بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، اس شہر میں امن ہو گا تو پورے پاکستان میں امن ہوگا اور دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ سندھ رینجرز نے اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر کردار ادا کرتے ہوئے کراچی میں امن قائم کیا جس کے لیے پورا پاکستان ان کا مشکور ہے۔ رینجرز کو صرف چھوٹے موٹے بھتہ خوروں یا جرائم پیشہ لوگوں کا سامنا نہیں بلکہ انہیں غیر ملکی طاقتوں سے بھی نمٹنا ہے جبکہ غیر ملکی دشمن صرف وہ نہیں جو نظر آرہے ہیں بلکہ کچھ دوست نما دشمن بھی ہیں۔

یہ انتہائی مشکل کام ہے لیکن اس کے باوجود ثابت قدمی سے اس کام کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔کراچی میں امن کے حوالے سے چوہدری نثارنے کہاکہ اس شہر میں امن سے دشمن کے عزائم خاک میں ملیں گے جبکہ رینجرزنے دل جیتنے کی جنگ میں بھی کامیابی سے آگے بڑھناہے۔انہوں نے کہاکہ چندسال پہلے کراچی ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال تھا،اس کے کہنے پرشہربنداورجلائو گھیرائوشروع ہوجاتاتھا۔

کراچی آپریشن میں انٹیلی جنس ایجنسیزنے تاریخی کرداراداکیا لیکن ابھی کام ختم نہیں ہوااسے پایہ تکمیل تک پہنچاناہے۔چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ ہر تین مہینے بعد صرف رینجرز اختیارات کو بنیاد بنا کر جو رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے کیونکہ یہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ کراچی میں امن کے لئے کارروائی کرتے ہیں، انہیں تنقید کرنے کی نہیں بلکہ ان کی خدمات کو سراہنے کی ضرورت ہے۔

رینجرز جوانوں نے شہر کے امن کی خاطر اپنے جانیں قربان کیں اور اپنی ذمیداریوں سے بڑھ کر امن قائم کیا اب رینجرز کو دل جیتنے کیلیے بھی کامیابی سے آگے بڑھنا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ بجائے رینجرز کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ مزید بہتر کام کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ رینجرز کراچی میں امن کے لیے کارروائیاں کرتی ہے،سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے کراچی کا امن بحال ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت رینجرزکی تمام ضروریات پوری کرے گی ، رینجرز کا بجٹ 7 ارب سے 12ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔انہوں نے سابق ڈی جی رینجرز رضوان اختر اور بلال اکبر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فورس کو مضبوط قیادت فراہم کی اور رینجرز نے جرات، ہمت اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج آپ پاکستان کے باعزت ادارے میں شامل ہورہے ہیں،اس وردی کا ایک مقام ہے آپ کو اس کا وقار قائم رکھنا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور پا س آئوٹ ہونے والے 782 جوانوں کو مبارک باد دی۔تقریب میں رینجرز کے جوانوں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے آپریشن کی مشقیں کیں اور ڈرل کا مظاہرہ کیا،وزیرداخلہ نے کامیاب کیڈٹس میں اعزازات بھی تقسیم کئے۔