کے آئی یو میں آئی ایس او سرٹیفیکشن اور میعار میں بہتری لانے کے عمل پر ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:50

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام ایک روزہ ورکشاپ مین کیمپس میں منعقدہوا۔ یک روزہ ورکشاپ میں ماہرین نے آئی ایس او سرٹیفیکشن کی اہمیت اور طریقہ کار اور کوالٹی ایشورنس کے عمل بہتری لانے کے طریقہ ہائے پرلیکچر دیئے۔انہوں نے اس دوران کوالٹی پالیسی کی تدوین، دستاویزی عمل میں جدید رائج طریقے، ہیومین ریسورسز کے عمل میں بہتری لانے کے لوازمات، کارکردگی جانچنے کے زاویے، ادارے میں خریداری کا عمل، اور اس میں کوالٹی کے معیار کو برقرار رکھنے کے بارے میں تربیت دیئے۔

ورکشاپ میں ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان، رجسٹرار عبد الحمیدلون، ڈائریکٹر کیو ای سی میر تعظیم اختر، ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ ڈاکٹرمحمد شاہنواز، اسسٹنٹ ڈین ڈاکٹرمنظور علی، کنٹرولر ایگزامز محمد عارف، ڈائریکٹر ورکس شبیر حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی امجد علی، ڈائریکٹر آئی ٹی خالد امین سمیت تمام شعبہ جات کے ہیڈز اور منجمنٹ افسروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان ایک سیشن میں شریک ہوئے۔ورکشاپ کے اختتام پر ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عارف النساء نقوی اورڈائریکٹر کیو او سی میر تعظیم اخترنے شرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیئے۔ اور دونوں ریسورس پرسنز کو یونیورسٹی کی جانب سے سویئنر پیش کیے گئے۔