جامعہ مسجد درویش میں جلسہ دستار بندی کل ہوگی

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) جامعہ امدادالعلوم الاسلامیہ جامعہ مسجد درویش پشاور کینٹ میں حفاظ وقراء کی دستار بندی تقریب کل اتوار کو منعقدہوگی، جامع کے منتظمین کے مطابق تقریب میں جامع کے شیخ الحدیث مولانا سیدالله شاہ خصوصی درس دینگے‘ اس موقع پر پشاور کے جید اور نامور علماء کرام کے دست پر علماء ومفتیان ‘ حفاظ اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ‘تقریب جامع مسجد درویش پشاور صدر میں 30اتوار 7:30بجے صبح سے دوپہر 12بجے تک منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :