ڈی اے ای کے سالانہ امتحانات 3 مئی سے شروع ہوںگے

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء)خیبرپختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم پشاور کے ماتحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر(ڈی اے ای) کے سالانہ امتحانات 2017ء 3مئی سے شروع ہورہے ہیں،جس امتحان میں تقریباً 75999طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں‘ صوبہ خیبرپختونخوا ‘اسلام آباد‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل 164امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں‘ اس کے علاوہ ہر ضلع میں تجربہ کار پروفیسرز پر مشتمل ایک موبائل انسپکشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔