مسلم کالج آف کامرس پشاور کا سٹڈی کیمپ اختتام پذیر

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پشاور کے زیر اہتمام بی کام‘ ایم کام اور ٹیکنالوجی کالج کے طلباء کیلئے 30روزہ سٹڈی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ‘ سٹڈی کیمپ کے اختتام پر طلباء کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیاگیا‘ جس میں اے سی پشاور بشیر احمد‘ چیف ایگزیکٹیو مسلم ایجوکیشن سسٹم حاجی محمداسلم‘ پرنسپل پروفیسر عبدالرحمان اور ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر الیاس فاروق نے خصوصی شرکت کی‘ سٹڈی کیمپ میں اساتذہ نے امتحانات کی تیاری میں طلباء کی بھرپور رہنمائی کی اور چیلنجز سے نمٹنے بارے لیکچردیئے‘ اختتامی پروگرام میں مقررین نے طلباء پر زور دیاکہ وہ اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو اقوام عالم میں بہترین مقام دلانے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

آخر میں طلباء میںاسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :