پیپلز پارٹی میں شمولیت کی افواہیں من گھڑت ہیں ‘ استعفیٰ وزیر اعظم کے اسٹاف سے تحفظات پر دیا‘وزیر اعظم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے ‘ نواز شریف کا سپاہی ہوں اور ان کے ساتھ ہی رہوں گا ‘ میرے استعفے کو سیاسی معاملہ نہ بنایا جائے

مستعفی ہونے والے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:25

پیپلز پارٹی میں شمولیت کی افواہیں من گھڑت ہیں ‘ استعفیٰ وزیر اعظم کے ..
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) مستعفی ہونے والے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی افواہیں من گھڑت ہیں ‘ وزیر اعظم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے ‘ نواز شریف کا سپاہی ہوں اور ان کے ساتھ ہی رہوں گا ‘ میرے استعفے کو سیاسی معاملہ نہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وزیر اعظم سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ آصف زرداری سے رابطوں کی خبروں میں صداقت نہیں ۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی افواہیں من گھڑت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے استعفے کو سیاسی معاملہ نہ بنایا جائے۔ نواز شریف کا سپاہی ہوں اور ان کے ساتھ ہی رہوں گا۔ استعفیٰ وزیر اعظم کے اسٹاف سے تحفظات پر دیا۔ …÷