مئی کے واقعہ میں ملوث لوگوں کے پیچھے ڈکٹیٹر تھا ‘ آج ملک میں ایم کیو ایم کا نام و نشان تک نہیں رہا ‘ ہر جگہ سے آواز بلند ہو رہی ہے کہ نواز شریف استعفیٰ دیں ‘ نواز شریف کامران مادھوری اور اجمل پہاڑی کے برابر ہو گیا ہے ‘ عوام ملک لوٹنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا عہد کریں

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا ڈسٹرکٹ بار سکھر کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:25

مئی کے واقعہ میں ملوث لوگوں کے پیچھے ڈکٹیٹر تھا ‘ آج ملک میں ایم کیو ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ 12 مئی کے واقعہ میں ملوث لوگوں کے پیچھے ڈکٹیٹر تھا ‘ آج ملک میں ایم کیو ایم کا نام و نشان تک نہیں رہا ‘ ہر جگہ سے آواز بلند ہو رہی ہے کہ نواز شریف استعفیٰ دیں ‘ نواز شریف کامران مادھوری اور اجمل پہاڑی کے برابر ہو گیا ہے ‘ عوام ملک لوٹنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا عہد کریں۔

(جاری ہے)

سکھر ڈسٹرکٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کامران مادھوری اور اجمل پہاڑی کے برابر کھڑا ہو گیا ہے۔ اس وقت ہر جگہ سے آواز بلند ہو رہی ہے کہ نواز شریف استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی کے واقعہ میں ملوث لوگوں کے پیچھے ڈکٹیٹر تھا۔ آج ملک میں ایم کیو ایم کا نام و نشان تک نہیں رہا۔ عوام ملک لوٹنے والوں کو ووٹ نہ دینے کا عہد کریں۔