وزیر اعظم نواز شریف نے نیوزلیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ کی سفارشات منظور کر لیں

قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک کرنے کے الزام میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسرراوتحسین کو کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں عہدوں سے ہٹا دیا گیا انگریزی اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹرسیرل المیڈا کیخلاف کارروائی کامعاملہ اے پی این ایس کے سپرد

ہفتہ 29 اپریل 2017 14:25

وزیر اعظم نواز شریف نے نیوزلیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ کی سفارشات منظور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نیوزلیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ کی سفارشات منظور کر لیں، قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک کرنے کے الزام میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسرراوتحسین کو کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ انگریزی اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹرسیرل المیڈا کے خلاف کارروائی کے لئے معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کر دیا گیاہے، ہفتہ کووزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ کی سفارشات منظور کر لی ہیں وزیر اعظم نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ کی 18 ویں پیرے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق انگریزی اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اورصحافی سیرل المیڈا کے خلاف کارروائی کامعاملہ اے پی این ایس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے پی این ایس روزنامہ ڈان ‘ ظفر عباس اور سرل المیڈا کے حوالے سے انضباطی کارروائی کرے گی۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز 1973ء کے مطابق کارروائی ہو گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے پی این ایس پرنٹ میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق وضع کرے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے عہدہ واپس لینے کی منظور ی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جلد نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی اور اہمیت کے معاملات پر رپورٹنگ صحافتی اقدار کے مطابق ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کی طرف سے جاری حکمنامے کی کاپیاں مزید کارروائی کے لئے متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریوں کو ارسال کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :