پولیس کا گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،36مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:56

پولیس کا گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،36مشتبہ افراد ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پولیس نے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کی36مشتبہ افراد گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے گوجرانوالہ میں دھلے اور سبزی منڈی کے علاقے میںسرچ آپریشن کے دوران مستقل رہائشی شہریوں کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال اور علاقے میں کرایے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے لوگوں کی بائیومیٹرک تصدیق کیساتھ ساتھ کرائے داری ایکٹ کے تحت ان کے کرایہ داری اشٹام کی جانچ بھی کی۔

(جاری ہے)

اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شناخت ظاہر نہ ہونے کی بنا موقع سے 36مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :