Live Updates

عمران خان قائداعظم کا حوالہ دینے سے پہلے عدلیہ اور قانون کا احترام کرنا اور سچ بولنا سیکھیں ،ْآصف کرمانی

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:55

عمران خان قائداعظم کا حوالہ دینے سے پہلے عدلیہ اور قانون کا احترام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمر ان خان قائداعظم کا حوالہ دینے سے پہلے عدلیہ اور قانون کا احترام کرنا اور سچ بولنا سیکھیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اللہ سے یہ بھی دعا کر نی چاہیے کہ اللہ انہیں سچ بولنے کی بھی توفیق عطا فرمائے،قائداعظم آئین اور قانون پر عمل کرنیو الے سچے اور کھرے عظیم انسان تھے،عمران خان قائداعظم کا حوالہ دینے سے پہلے عدلیہ اور قانون کا احترام کرنا اور سچ بولنا سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں لگتی،تقریر کے بعد پارٹی کے لوگ انہیں کسی صحت افزاء مقام پر لے جائیں،عمران خان جھوٹ بول بول کر تھکے تھکے دکھائی دیتے ہیں،کپتان کو آرام کی سخت ضرورت ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ سٹیج پر بیٹھے ہوئے چلے ہوئے کارتوس ہیں،مودی سے ملاقات میں عمران خان نے کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :