گو نواز گو‘تحریک کے آغاز میں شریک ہونے والے عوام کا شکر گزار ہوں ،ْعمران خان

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:55

گو نواز گو‘تحریک کے آغاز میں شریک ہونے والے عوام کا شکر گزار ہوں ،ْعمران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گو نواز گو‘تحریک کے آغاز میں شریک ہونے والے عوام کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 فاضل جج صاحبان نے نوازشریف کی جانب سے پیش کئے گئے قطری خط کومسترد کردیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف نے جھوٹ بولا اور جھوٹا شخص ہمارا وزیراعظم نہیں ہوسکتا ۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کی ’گو نوازگو‘ مہم کے سلسلے کے پہلے جلسے میں عوام کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی جس پر وہ شکر گزارہیں۔