(ن) لیگ اور مسلم لیگ فنکشنل کا نواز مخالف مہم کے جواب میں گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ

سندھ کے مختلف شہروں میں عوامی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے ،ْذرائع

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:55

(ن) لیگ اور مسلم لیگ فنکشنل کا نواز مخالف مہم کے جواب میں گرینڈ الائنس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے گو نواز گو مہم کے آغاز کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق س حوالے مسلم لیگ (ن) کا وفد جلد ہی فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے بھی ملاقات کرے گا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں پارٹی کو فعال بنانے کے ساتھ پیپلز پارٹی کی مخالف قوم پرست پارٹی کے رہنماؤں سے رابطے بہتر بنانے کا فیصلہ کیا۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں عوامی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز مخالف مہم کے جواب میں قائم کیے جانے والے الائنس کی تفصیلات اعلیٰ قیادت کی ملاقات میں طے کی جائیں گی اور یہ ملاقات جلد ہی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :