Live Updates

آصف زرداری اور عمران خان اقتدار کے لئے باؤ لے ہوگئے ہیں ،محسن شاہ نواز رانجھا

ہمیں شفافیت کا لیکچر دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ،خیبر پختونخواہ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے کس منہ سے دیانتداری کے قصیدے پڑھ رہے ہیں، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:14

آصف زرداری اور عمران خان اقتدار کے لئے باؤ لے ہوگئے ہیں ،محسن شاہ نواز ..
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان اقتدار کے لئے باؤ لے ہوگئے ہیں ہمیں شفافیت کا لیکچر دینے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں خیبر پختونخواہ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے کس منہ سے دیانتداری کے قصیدے پڑھ رہے ہیں ماضی میں کرپشن کے سومنات بنائے گئے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے ملک کے خلاف سازش کی گئی ۔

انہوں نے میںمسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے چار برس شفافیت و خدمت دیانت کی گواہی دے رہے ہیں حکومت نے نہ صرف اربوں روپے کے وسائل منصوبوں میں بچائے ہیں بلکہ منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور ملک و قوم کے اہم ترین منصوبوں میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جس کا خمیازہ آج بھی قوم بھگت رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں اور ان عناصر نے ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پانامہ کیس کا ایشو بنارہے ہیں لیکن شرمندگی اور رسوائی اُن کا مقدر بن چکی ہے مسلم لیگ(ن)2018 کے انتخابات بھی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی پاکستان کے بشعور عوام خدمت دیانت اور امانت کی سیاست کو پھر کامیاب کرائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 65میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں ایک ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز سے حلقہ کے 100سے زائد دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے جو ایک ترقیاتی انقلاب ہے حلقہ کے درجنوں سکولوں، کالجوں ، ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ حلقہ میں چاروں طرف کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے حلقہ میں تعمیروترقی کا سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات