پنجاب میں 24مئی سے 318رمضان اور27ماڈل بازار لگانے کا فیصلہ

ماہ رمضان میں اشیاء خورونوش، اجناس وپھل وغیرہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے ، معیار اور ناپ تول پر سمجھوتہ نہیں ہوگا کم آمدنی والے افرا د کے علاقوں میں اشیاء خورونوش کی ٹرکوں کے ذریعے فراہمی یقینی بنائی جائے گی‘صوبائی وزیر بلدیات

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:14

پنجاب میں 24مئی سے 318رمضان اور27ماڈل بازار لگانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء خوردونوش ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے صوبے بھر میں 318 رمضان بازار اور 27ماڈل بازار لگائے جائینگے ،رمضان بازار وں کا آغاز 24مئی سے ہوگا جہاں سے عوام روز مرہ ضروریات کی تمام اشیاء صبح 9بجے سے شام 6بجے تک خرید سکیں گے، ماہ رمضان میں خاص طور پر استعمال ہونیوالی اجناس وپھل وغیرہ کی دستیابی سوفیصد یقینی بنائی جائے اور رمضان کے ایام میں ایسی اجناس اورپھل جن کا سیزن نہیں ہے ان کی بیرون ملک سے درآمد یقینی بنائی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف بلدیاتی نمائندوں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے فوری طورپر صوبہ بھر میں موجود اجناس کی سٹوریج چیک کریںاور گزشتہ سالوں میں ماہ رمضان کے دوران ان اشیائے ضروریہ کے استعمال کے اعدادوشمارچیک کریںاورسٹاک کم ہونے کی صورت میں متعلقہ درآمد کنندگان سے فوری رابطہ کرکے ا شیاء کی صوبہ میں وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اشیائے ضروریہ کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کا سلسلہ صرف رمضان بازاروں اور ماڈل بازاروں تک ہی محدود نہیں رکھاجائے گا بلکہ کم آمدنی والے افرا د کے علاقوں میں ٹرکوں کے ذریعے ان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا رمضان بازاروںمیں اشیاء کے معیار اور ناپ تول کاپورا خیال رکھا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصرکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام کمشنرصاحبان اپنے متعلقہ ڈویژنوں میں جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں تمام محکموں کے افسران پر مشتمل اینٹی ہورڈنگ کمیٹیوں کا قیام بھی عمل میں لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ، مئیرز، چیئرمین ضلع کونسل اپنے علاقوں کے عوامی نمائندوں کے ساتھ ملکررمضان میٹنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے آپس میں قریبی رابطہ رکھیںاورایک ٹیم کی طرح کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :