غیر رجسٹرڈ افراد کی طرف سے حاجیوں کی بکنگ پر سخت کارروائی کی جائیگی ‘ وزارت حج

پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہشمند صرف کوٹہ ہولڈر کمپنیوں کو رقوم جمع کروائیں

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:14

غیر رجسٹرڈ افراد کی طرف سے حاجیوں کی بکنگ پر سخت کارروائی کی جائیگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) وزارت مذہبی امور نے خبردار کیا ہے کہ کوٹہ ہولڈر حج گروپ آرگنائزرز کے سوا کسی شخص کو پرائیویٹ سکیم کے تحت حاجیوں کی بکنگ اور ان سے رقم جمع کرنے کی اجازت نہیں، غیر مجاز افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

حج کا کوٹہ نہ رکھنے والے افراد یا کمپنیوں کی طرف سے حاجیوں کی بکنگ کی صورت میں فوری طور پر قریبی پولیس سٹیشن‘ایف آئی اے ‘قریبی ڈائریکٹر حج یا وزارت مذہبی امور کواطلاع دی جائے ۔

وزارت کی ہدایت پر ملک بھر میں تمام حج ڈائریکٹوریٹس کی طرف سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے -پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہشمند افراد صرف کوٹہ ہولڈرگروپ آرگنائزرز کو ہی رقوم جمع کروائیں جن کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ www.hajjinfo.orgپر دستیاب ہے ۔

متعلقہ عنوان :