فلمسٹار ثناء اپنے دونوں صاحبزادوں کے ہمراہ آئندہ چند روز میں ملائیشیاء روانہ ہونگی

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:47

فلمسٹار ثناء اپنے دونوں صاحبزادوں کے ہمراہ آئندہ چند روز میں ملائیشیاء ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) فلمسٹار ثناء نے ملائیشیاء جانے کی تیاریاں شروع کردیں ، آئندہ چند روز میں روانہ ہوجائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ادکارہ ثناء اس وقت کراچی میں بننے والی دو ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں ،ان ڈرامہ سیریلز میں اپنی ریکارڈنگ مکمل کرنے کے بعد وہ اپنے شوہر سے ملنے اور چھٹیاں منانے کے لئے ملائیشیاء روانہ ہوجائیں گی۔ ثناء کے ہمراہ ان کے دونوں صاحبزادے اذان اور اذلان بھی روانہ ہونگے ۔ ثناء دو ہفتے تک ملائیشیاء میں چھٹیاں منانے کے ساتھ تاریخی مقامات کو دیکھنے کے ساتھ اپنے اور بچوں کے لئے شاپنگ بھی کریں گی ۔یادرہے کہ اداکارہ ثناء کے شوہر اداکار وماڈل فخر امام ملائیشیاء میں اپنا ذاتی بزنس کرتے ہیں ۔