سیاسی مخالفین منفی اوراحتجاجی سیاست کو ترک کرکے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے وزیراعظم کا ساتھ دیں، میاں وسیم اخترشیخ

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:45

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) رکن قومی اسمبلی و رکن قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات میاں وسیم اخترشیخ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کے مخالفین راہ راست پر آجائیں‘ہماری قیادت سپریم کورٹ سے سرخروہوئی ہے ، ن لیگ نے عدا لت کا فیصلہ قبول کیا ہے ،اپوزیشن جماعتیں بھی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو قبول کریں، ان خیالات کا اظہاررکن قومی اسمبلی و رکن قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات میاں وسیم اخترشیخ نے اپنے ڈیرہ پر پارٹی ورکروں اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے پانامہ پیپرزمیں اپنا نام کہیں بھی موجود نہ ہونے کے باوجود خود کو اوراپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا اور سپریم کورٹ میں اپنی تین نسلوں تک کا حساب دیا جہاں سے وہ سرخروہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ سیاسی مخالفین کو چا ہیے کہ وہ منفی اوراحتجاجی سیاست کو ترک کرکے ملکی ترقی و خوشحالی میں وزیراعظم کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :