کاغان میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے نتیجہ میں 2سگے بھائی جاں بحق ،ایک شدید زخمی، ملزمان فرار

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:45

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) کاغان کے علاقہ جبہ منور میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے نتیجہ میں 2سگے بھائی جاں بحق اورایک شدید زخمی ہوگیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔مقتولین کے بھائی نے تین ماہ قبل لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے لواحقین کو رنج تھا۔تھانہ کاغان میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جبہ منور میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے بھائیوں پر فائرنگ کے نتیجہ میں 2سگے بھائی عاطف اورنورالرحمن جاں بحق جبکہ ایک بھائی یاسر شدید زخمی ہوگیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ کاغان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اورنعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کیں۔

(جاری ہے)

شدید زخمی نوجوان یاسر کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مقتولین کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ کاغان میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کے بھائی ریاست نے تین ماہ قبل شاہجان نامی شخص کی بیٹی سے کورٹ میرج کی تھی جس کا لڑکی کے لواحقین کو رنج تھا۔

متعلقہ عنوان :