قتل کیس میں 9سال بعد رہائی پانے والے 3نوجوانوں نے جیل میں ڈبل ایم اے،بی اے اورایف اے کے امتحانات پاس کرلئے

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:45

قتل کیس میں 9سال بعد رہائی پانے والے 3نوجوانوں نے جیل میں ڈبل ایم اے،بی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) قتل کیس میں 9 سال بعد رہائی پانے والے 3نوجوانوں نے سنٹرل جیل ہری پور سے باالترتیب ایف اے،بی اے اورایم اے کے امتحانات پاس کرلئے ہیں، قتل کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے عدم ثبوت پر باعزت طورپر رہا ہونے والے نوجوان ہاشم نے سنٹرل جیل ہریپور سے ڈبل ایم اے،شعیب نے بی اے اورخیام نے ایف اے کے امتحانات پاس کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تینوں نوجوانوں نے سنٹرل جیل ہری پور سے رہائی پانے کے بعد’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بے گناہ 9سال تک جیل میں قید رکھا گیا ہے ۔اس دوران انہوں نے ہمت نہیں ہاری اورجیل میں ہی اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے امتحانات پاس کرلئے ہیں۔خیام نے بتایا کہ اسے جب قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تو وہ پانجویں کلاس میں پڑھتا تھا۔ان سب کے جیل میں قیمتی 9سال ضائع ہوئے ہیں ۔ہائی کورٹ سے انہیں عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں ۔ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دی ۔سپریم کورٹ نے ان کی بے گناہی ثابت ہونے پر انہیں باعزت طورپر رہا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :