جیکولین فرنینڈس جسٹن بیبر کے کنسرٹ کے لئے ہیئر سٹائلسٹ پیرس لبی کی خدمات حاصل کریں گی

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:45

جیکولین فرنینڈس جسٹن بیبر کے کنسرٹ کے لئے ہیئر سٹائلسٹ پیرس لبی کی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ہالی وڈ گلوکار جسٹن بیبر کے کنسرٹ کے لئے ہالی وڈ کے مشہور ہیئر سٹائلسٹ پیرس لبی کی خدمات حاصل کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 23سالہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر 10 مئی کو اپنے ورلڈ ٹور کے سلسلے میں ممبئی میں کنسرٹ کریں گے،جس کی میزبان جیکلولین فرنینڈس ہوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس کنسرٹ کا بے صبری سے انتطار ہے،جس میں ہالی وڈ کئی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ کنسرٹ میں منفرد اور دلکش لگنے کے لئے ہیئر سٹائلسٹ پیرس لبی کی خدمات حاصل کریں گی جو کہ اس کنسرٹ کا حصہ ہوں گے۔