ماحولیاتی بہتری کے لیے کام کرنے پر شوازینگر کے لیے اعزاز

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:41

ماحولیاتی بہتری کے لیے کام کرنے پر شوازینگر کے لیے اعزاز
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) امریکی ریاست کیلفورنیا کے سابق گورنر، باڈی بلڈر اور معروف اداکار آرنلڈ شوازینگر کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے پر فرانسیسی اعزاز لیجن آف آنرز سے نوازا گیا۔آرنلڈ شوازینگر گزشتہ کافی عرصہ سے تحفظ ماحولیات کے لیے متعدد مہمات کا حصہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ وقتاً فوقتاً ایسی ویڈیوز اور پیغامات بھی جاری کرتے رہتے ہیں جن میں وہ تحفظ زمین اور ماحول کی جانب راغب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

2015 میں جب پیرس میں موسمیاتی تغیرات کی سالانہ کانفرنس میں تاریخ ساز معاہدہ طے کیا گیا اور متعدد ممالک کو پابند کیا گیا کہ وہ گلوبل وارمنگ کا سبب بننے والی خطرناک گیسوں کا اخراج کم کریں گے، تب اس معاہدے کی منظوری میں آرنلڈ کا بھی اہم حصہ تھا۔اب ان کی ان خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اعلیٰ فرانسیسی اعزاز لیجن آف آنرز سے نوازا گیا۔