ونود کھنہ کی آخری رسومات میں فنکاروں کی عدم شرکت پر رشی کپور برہم

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:41

ونود کھنہ کی آخری رسومات میں فنکاروں کی عدم شرکت پر رشی کپور برہم
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) ونود کھنہ کی آخری رسومات میں شرکت نہ کرنے پر رشی کپور ساتھی فنکاروں پر سیخ پا ہوگئے اور کہا کہ نئے فنکاروں نے شرکت نہ کر کے اچھا تاثر نہیں دیا جبکہ پریانکا چوپڑا کی تقریب میں سارے ستارے موجود تھے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رشی کپور نے کہا کہ نئے فنکاروں نے اٴْس شخص کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی جنہوں نے اٴْن کے ساتھ کام کیا، نئے اداکاروں کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے، نئے لوگوں کو عزت کرنا سیکھنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج کی صورتحال دیکھنے کے بعد اندازہ کرسکتا ہوں کہ جب میں مروں گا تو مجھے کاندھا دینے کے لیے کوئی نہیں آئے گا کیونکہ انڈسٹری میں اب نام نہاد اسٹارز کا راج ہے۔