داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی چھوٹا شکیل نے ان کے موت کی خبروں کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 12:20

داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی چھوٹا شکیل نے ان کے موت کی خبروں کی تردید ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء): انڈرورلڈ ڈان اور بھارت کو انتہائی مطلوب داؤد ابراہیم کی ہارٹ اٹیک کے باعث طبیعت خرابی اور ان کی ہلاکت کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ پاکستان میں موصول ہونے والی خبروں کے مطابق داؤد ابراہیم کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ لیکن داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی چھوٹا شکیل نے ان کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھائی باکل ٹھییک اور صحتمند ہیں۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق اخبار کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے شہر کراچی میں موجود چھوٹا  شکیل سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ داؤد ابراہیم کی موت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ چھوٹا شکیل نے کہا کہ کیا آپ کو میری آواز سُن کر لگتا ہے کہ بھائی کو کچھ ہوا ہے؟ یہ تمام افواہیں ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی مطابق بھارت کئی سالوں سے 61 سالہ داؤد ابراہیم کی تلاش میں لگا ہوا ہے۔ داؤد ابراہیم کو ممبئی حملوں اور منی لانڈرنگ کیسز میں بھارت میں انتہائی مطلوب قرار دیا گیا ہے۔