سعودی عرب امریکہ سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا،ٹرمپ

ہم سعودی سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہے ہیں،انٹرویو

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:00

سعودی عرب امریکہ سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا،ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اتحادی ملک سعودی عرب امریکہ سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا اور امریکہ سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ایجنسی کو خصوصی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مئی میں سعودی عرب اور اسرائیل کے ممکنہ دوروں کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ سعودی عرب امریکہ سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا کیونکہ ہم سعودی سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔