پاکستان جیش العدل کے خلاف سخت کارروائی کرے، ایران کا مطالبہ

امید ہے پاکستان دہشت گردگروہ کی گرفتاری کے لیے خاطرخواہ اقدامات اٹھائے گا،ترجمان وزارت خارجہ

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:00

پاکستان جیش العدل کے خلاف سخت کارروائی کرے، ایران کا مطالبہ
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں کے مبینہ حملے میں دس ایرانی سرحدی محافظوں کی ہلاکت واقع ہوئی ،پاکستان عسکریت پسند گروہ جیش العدل کے خلاف سخت کارروائی کرے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہاکہ ایران توقع رکھتا ہے کہ پاکستان ہمارے دس سرحدی گارڈز کی ہلاکت کے ذمہ دار دہشت گروہ کی گرفتاری اور اٴْنہیں سزا دینے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کریگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جیش العدل نامی عسکریت پسند گروہ ماضی میں بھی ایرانی سکیورٹی فورسز پر حملے کر چکا ہے۔ یہ گروہ ایران پر سنی مسلمانوں اور بلوچوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کرتا ہے جبکہ ایران اس الزام کو قبول کرنے سے انکاری ہے۔

متعلقہ عنوان :