گوادر پورٹ دنیا کی فری زون کا مثالی منصوبہ ہو گا،جانگ باوزونگ

پاکستان میں گوادر پورٹ کا منصوبہ دنیا کے دیگر روایتی منصوبوں سے مختلف ہے، چائینہ ڈیلی کو انٹر ویو

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:59

گوادر پورٹ دنیا کی فری زون کا مثالی منصوبہ ہو گا،جانگ باوزونگ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) گوادر ، چین کی اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین جانگ باوزونگ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ دنیا کی فری زون کا مثالی منصوبہ ہو گا۔،چینی اخبار چائینہ ڈیلی کودئے گئے ایک انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گوادر پورٹ کا منصوبہ دنیا کے دیگر روایتی منصوبوں سے مختلف ہے۔

(جاری ہے)

جانگ باوزونگ نے کہا ہے کہ گوادر بند رگاہ آپریشنل امور کے علاوہ فری زون کے لئے بھی خدمات انجام دے گی۔ انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح چینی ماہرین نے اپنے ملک کی معاشی ترقی کے لئے کام کیا ہے اسے طرح گو ادر پورٹ کے منصوبے کو بھی مثالی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ دنیا کی فری زون کا مثالی منصوبہ ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :