وہاڑی ، بورے والا روڈ پر منی ٹرک اور گدھا گاڑی میں ٹکر ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:59

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) وہاڑی میں بورے والا روڈ پر منی ٹرک اور گدھا گاڑی میں ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق بورے والا روڈ پر منی ٹرک اور گدھا گاڑی میں ٹکر سے گدھا گاڑی بان اور ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :