اسلام آباد ، سہالہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص قتل ، 2 افراد زخمی

اہل علاقہ کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج ، پولیس کی 3 دن میں ڈاکوئوں کی گرفتاری کی یقین دہانی

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:59

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ میں ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 2 افراد زخمی بھی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ‘ اہل علاقہ نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جو پولیس کی جانب سے 3 دن میں ڈاکوئوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے ایک شہری کو قتل کر دیا۔ واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اہل علاقہ نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ پولیس کی 3 دن میں ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔