ایبٹ آباد،حویلیاں میں چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،6 افراد جاں بحق،متعددزخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،زخمی مقامی ہسپتال منتقل ،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:59

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2017ء) ایبٹ آباد کے شہر حویلیاں میں بڑا موڑ کے قریب 2 ٹرالر پھسلن کے باعث 4 گاڑیوں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ہفتہ کو پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے شہر حویلیاں میں بڑا موڑ کے قریب چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

(جاری ہے)

6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تیز رفتار مسافر وین،2 ٹرالر،3 کاروں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ،حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو آر ایچ سی حویلیاں اور ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کیا،جہاں معمولی نوعیت کے زخمیوں کو علاج معالجے کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،ٹریفک حادثہ کے باعث شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :