پاکستان میں تعلیم کی فروغ میں غیر منافع بخش تنظیمیں فعال اور موثر کردار ادا کر رہی ہیں ، ملک میں تعلیم کے فروغ میں سیٹیزن فائونڈیشن (ٹی سی ایف ) نے اہم کردار ادا کیا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:37

پاکستان میں تعلیم کی فروغ میں غیر منافع بخش تنظیمیں فعال اور موثر کردار ..
نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کی فروغ میں غیر منافع بخش تنظیمیں فعال اور موثر کردار ادا کر رہی ہیں ، ملک میں تعلیم کے فروغ میں سیٹیزن فائونڈیشن (ٹی سی ایف ) نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے نیو یارک میں سیٹیزن فائونڈیشن یو ایس چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ ملک میں خواندگی کے فروغ میں ایسے غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں اس تنظیم میں کام کرنے والے لوگ اپنے اپنے شعبوں کے ماہرین ہیں تاہم پاکستان میں فروغ تعلیم میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے وہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے انتہائی موثر کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں این جی اوز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیٹیزن فائونڈیشن معاشرے کے غیرمراعات یافتہ طبقات تک علم کی روشنی پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔

انہوں تنظیم کے عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا ، ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ نیو یارک میں تنظیم کو سفارت خانہ کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی جائیگی ، پاکستان ہائوس کو تنظیم کی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ ماضی میں بھی ہم نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں کردار ادا کرنے والی تنظیموں کو پاکستان ہائوس میں سرگرمیوں کے ضمن میں مکمل معاونت فراہم کی ہے ۔