Live Updates

پی ٹی آئی کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں 5 سالہ روایت ٹوٹ گئی۔ احمد قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 11:22

پی ٹی آئی کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں 5 سالہ روایت ٹوٹ گئی۔ احمد قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی احمد قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں پی ٹی آئی کی گذشتہ 5 سال کی روایت ٹوٹ گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کی تعداد کم نظر آئی جبکہ ایسے خاندان جو پی ٹی آئی کے جلسے میں بچوں سمیت آتے تھے ان کی بھی کم تعداد دیکھنے میں آئی۔ احمد قریشی نے کہا کہ خواتین اور فیمیلیز کی کم تعداد ہونے پر پی ٹی آئی کی پانچ سالہ روایت ٹوٹ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں زیادہ تر تعداد ان کے کارکنان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے حلقوں کے سپورٹرز اور خیبرپختونخواہ سے آئے کارکنان شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :