Live Updates

عمران خان کو قتل کروایا جا سکتا ہے ۔ زید حامد کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 11:00

عمران خان کو قتل کروایا جا سکتا ہے ۔ زید حامد کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے کہا کہ جندال نے مبینہ طور پر وزیر اعظم کو پیشکش کی کہ اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو بچانے کے لیے پاکستان کے ساتھ آرمی کے خلاف ہر قسم کا بحران کھڑا سکتے ہیں۔ کیونکہ یہی جندال ہے جس کے بیٹے نے اپنے ٹویٹس میں پاک فوج کو گالیاں دی ہیں۔

یہ لوگ پاکستان آرمی کے خلاف جو غصہ رکھتے ہیں وہ کوئی چھپا ہوا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وزیراعظم نواز شریف مشکل میں آتے تھےساتھ ہی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور دہشتگردی شروع ہو جاتی تھی۔ اے پی ایس کا واقعہ بھی اس لیے کیا گیا تھا کہ نواز شریف کے خلاف ایک بہت بڑا دھرنا کھڑا ہو گیا تھا۔زیر حامد نے کہا کہ عمرا ن خان کو اپنی سکیورٹی میں اضافہ کر لینا چاہئیے کیونکہ بطور دفاعی اور سکیورٹی تجزیہ کار مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ عمرا ن خان کو ٹارگٹ کریں گے اور عمران خان کو قتل کروایا جا سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :