پچاس سے زائد جرائم پیشہ ملزمان نے رضا کارانہ طور پر خود کو اسلحہ سمیت رینجرز کے سامنے پیش کر دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 02:20

پچاس سے زائد جرائم پیشہ ملزمان نے رضا کارانہ طور پر خود کو اسلحہ سمیت ..
سکھر۔ 28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2017ء) شہباز رینجرز ہیڈ کوارٹر سکھر میں پچاس سے زائد جرائم پیشہ ملزمان نے مجرمانہ سرگرمیوں سے تائب ہو کر رضا کارانہ طور پر خود کو اسلحہ سمیت رینجرز کے سامنے پیش کر دیا، ملزمان میں علی سرکی، حبیب اللہ تیغانی، حیات تیغانی، نادر چولیانی اور موسی لولائی سمیت دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکار پور اضلاع سے ہے جو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، جمعہ کے رو زایک تقریب میں سیکٹر کمانڈنٹ شہباز رینجرز کرنل امتیاز حسین کے سامنے انہوں نے خود کو پیش کیا، ملزمان نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی شہباز رینجرز کے حوالے کیا ،خود کو پیش کرنیوالے ملزمان اور اسلحہ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ، سندھ بھر میں امن امان بحال کرنے میں رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :